امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو آلودگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایسا ملک ہے جہاں سانس بھی لینا محال ہے، بھارت کے فضائی آلودگی کا خیال نہ رکھنے کے باعث پیرس میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے معاہدے سے امریکا دست بردار ہوا، امریکا پیرس معاہدے سے اس لیے الگ ہوا کیونکہ ہم سے کھربوں ڈالرز لے کر ہمارے ساتھ انتہائی غلط سلوک کیا جا رہا تھا۔
امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ٹرمپ کے بھارت کو گندا قرار دینے پر ایشیاء پروگرام کے نائب ڈائریکٹر مائیکل کوگلیلمین نے ٹوئٹ کیا۔ مائیکل کوگلیلمین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ایک مرتبہ پھر بھارت کا منفی حوالہ دیا گیا‘۔