پی آئی اے اور ریان ائیر کے مابین کارگو چارٹر معاہدہ طے پا گیا

راولپنڈی: پی آئی اے اور ریان ائیر کے مابین کارگو چارٹر معاہدہ طے پا گیا۔

 ریان ائیر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 کارگو طیارہ پاکستان تا چین (ارمچی) کیلئے حاصل کیا،کارگو طیارہ لگاتار 4 ماہ تک اس روٹ پر پروازیں کریگا۔
ک
ویڈ 19 کی وجہ سے دیگر ائیرلائنز کی طرح پی آئی اے کا بھی طیاروں کا استعمال کم ہوگیا تھا، اس ہی تناظر میں پی آئی اے نے اپنا ایک بوئنگ 777 مسافر طیارہ کارگو میں تبدیل کرکے پیش کیاہے۔

پی ائی اے کا جہاز فی پرواز 52 ٹن سے زائد کارگو لے جاسکے گا،پی آئی اے بحران کا شکار ہوابازی کی صنعت میں دیگر بین القوامی ائیرلائنز کی طرح سٹریٹیجک پارٹنرشپز میں شامل ہورہی ہے۔

 ترجمان پی آئی کے مطابق ان اتحادوں کا مقصد مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور وسائل بانٹنا ہے۔