اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
معروف اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔ مداحوں کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
ان تصاویر میں ماہ نور بلوچ پچاس بہاریں دیکھنے کے باوجود بھی خوبرو اور جوان نظر آرہی ہیں۔
ان تصاویر میں ماہ نور بلوچ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ٹی شرٹ پر جو دلچسپ جملہ ’مسلز بناؤ، مسئلے نہیں‘ درج ہے، ان تصاویر کے ذریعے اداکارہ اپنی فٹنس کے حوالے سے مداحوں کو پیغام دینے کی کوشش کررہی ہیں۔
ماہ نور بلوچ کی تصویریں دیکھنے کے بعد جہاں مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین اداکارہ سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ ر ہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے 14 جولائی کو اپنی پچاسویں سالگرہ منائی تھی۔
ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی جگہ بنائی۔
ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں صرف 23 سال کی عمر میں قدم رکھا، انہوں نے اپنی اداکاری اورخوبرو نظر آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔