کیمرون، دہشتگردوں کی سکول میں فائرنگ، 8 بچے ہلاک، متعدد زخمی  

کیمرون: افریقی ملک کیمرون کے ایک سکول میں فائرنگ سے 8 بچے ہلاک اومتعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیمرون کے جنوب مشرقی علاقے کومبا میں پیش آیا۔دہشتگردوں کی جانب سے کیمرون میں بچوں کے ایک سکول کے اندر فائرنگ کی گئی جس میں سکول کے 8 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کلاسوں میں داخل ہو کر طلبا پر فائرنگ کی اور متعدد طلبا نے سکول کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جس میں کئی طلبا زخمی بھی ہوئے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

 پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکول پر فائرنگ علیحدگی پسندوں کی جانب سے کی گئی ہے