سام سنگ کمپنی کے چیئرمین  لی کْن ہی چل بسے

 

اسمارٹ فونز اور الیکٹرانکس سامان بنانے والی معروف کورین کمپنی سام سنگ کے چیئرمین لی کْن ہی 78 برس کی عمر میں چل بسے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لی کن ہی  کے خاندان کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم یہ اطلاعات ہیں کہ وہ دل کے مریض تھے اور 2014 میں انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

1942میں پیدا ہونے والے لی نے سام سنگ کمپنی کے بانی اپنے والد کی وفات کے بعد 1987 میں کمپنی کی قیادت سنبھالی تھی۔

لی کی جانب سے قیادت سنبھالنے کے بعد سام سنگ نے تیزی سے ترقی کی اور انہوں نے اسے ایک مقامی کمپنی سے ایک بین الاقوامی کمپنی میں تبدیل کردیا اور سام سنگ اسمارٹ فونز،میموری چپ اور دیگر الیکٹرانکس آلات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی بن گئی۔

فوربز میگزین کے مطابق لی کْن ہی 2009ء کے بعد سے کوریا کے امیر ترین شخص تھے اور ان کی دولت اندازاً 20 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔