کراچی:وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی مراعاتی پیکیج سے فائدہ اٹھانے کیلئے کراچی کی61تعمیراتی کمپنیوں سمیت مجموعی طور پر رجسٹرڈ تعمیراتی کمپنیوں کے پراجیکٹس کی تعداد 135تک پہنچ گئی ہے۔
ایف بی آرکی جاری کردہ فہرست کے مطابق اب تک135پراجیکٹس ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن کی مالیت67 ارب سے زائد بنتی ہے جب کہ 100سے زائد کمپنیوں کے 100ارب روپے سے زائد مالیت کے تقریبا110 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن منظوری کے مرحلے میں ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اسکیم کے تحت پراجیکٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے،اب تک سب سے زیادہ تعمیراتی منصوبے کراچی کے ہیں جب کہ اس کے بعد لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،فیصل آباد اور دیگر شہروں کے رجسٹرڈتعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔