پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار علی خان کی برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ برطانیہ اور آئرلینڈ کے سنیما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔
برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں پاکستانی اداکار علی خان نے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ اس فلم میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان عرف رض احمد نے مرکزی کردار ادا نبھایا ہے۔
فلم کا اسکرپٹ ہدایت کار بصارم طارق اور اداکار رض احمد نے مل کر لکھا ہے۔
مغل موگلی کی کہانی ایک پاکستانی نژاد برطانوی ریپر کے گرد گھومتی ہے جو کہ لندن میں رہائش پزیر ہے اور موسیقی کے کیرئیر کے اہم موڑ پر ریپر موذی بیماری کا شکار ہو جاتا ہے۔
برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ کے حوالے سے پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ یہ فلم بینوں کو جذباتی سطح پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔