حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 103.22 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

 پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا ئی تھی، جس میں پٹرول 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا نے اپنی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی، اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔