کینیڈ ا، پارلیمنٹ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک،5زخمی

  ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر کیوبک میں پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 2افرادہلاک اور 5زخمی ہوگئے ۔ 

 پولیس نے ایک20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ 

پولیس کے مطابق نوجوان نے رات کے وقت متعدد لوگوں پر خون آلود ہتھیار کے ساتھ حملہ کیا۔ حملہ آور کو مقامی وقت ایک بجے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 حملہ آور کی گرفتاری کے بعد بھی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حملے کی ابتدائی اطلاع رات10 بجے دی گئی تھی اور تین گھنٹے بعد نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

 گزشتہ دنوں فرانس کے شہر نیس کے چرچ میں بھی چاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملہ کیا تھا جس میں ایک خاتون سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔