غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے ایک بار پھر اسرائیل پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
پوپ فرانسس نے غزہ میں جاری انسانی صورتحال کو انتہائی سنگین اور شرمناک قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی، امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ویٹیکن سٹی میں سفارت کاروں سے سالانہ خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ شہریوں پر بمباری کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدید ٹھنڈ سے ٹھٹھر کر بچوں کی اموات ناقابل قبول ہیں، اسپتالوں اور توانائی کے نظام کی تباہی سے لوگوں کو موت کے منہ میں ڈالنا قبول نہیں۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگ ہمیشہ ناکامی ہی ہوتی ہے جس میں شیطان کی فتح ہوتی ہے۔