جو بائیڈن نے ٹرمپ کو روسی صدر کا کتا قرار دیدیا


مشی گن: امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹکس امیدوار جوبائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی صدر کا کتا قرار دیدیا۔

 مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عوام کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے، عوام جمہوریت واپس لیکر رہیں گے، ٹرمپ کو بوریا بستر گول کر کے گھر جانا ہو گا۔

 ڈیموکریٹک امیدوارجو بائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا اسی وقت جائے گا جب ٹرمپ گھر جائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اور نیٹو بھی مذاق اڑاتے ہیں۔ 

صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے تھا کہ وہ روس کے صدر کو چیلنج کرتے لیکن ٹرمپ روسی صدر پیوٹن کا کتا بنے ہوئے ہیں۔