پشاور:حکومت نے ای کامرس کے فروغ کے لئے آن لائن شاپنگ کے ذریعے پانچ ہزار روپے تک مالیت کی اشیاء بیرون ملک یا اندرون ملک سے منگوانے پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دیدی ہے تاہم خریدی گئی اشیاء پوسٹل سروس یا کوریئر سروس کے ذریعے منگوانا لازمی ہو نگی۔
ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969میں ترامیم کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘ پوسٹل کورئیر کمپنیاں ہر ماہ موصول ہونے والے ڈیوی فری اشیاء کی سٹیٹمنٹ کسٹمز کو پیش کریں گی۔