انقرہ:ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔
زلزلے میں زخمی ہونے والے 200 سے زائد افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ازمیر میں سرچ اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ہیڈ آفس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ترکی میں آنے والا زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا جبکہ ازمیر میں زلزلے سے تقریباً 20 عمارتیں گریں۔