گردشی قرضہ 2300ارب روپے ہوگیا، موجودہ حکومت کے دور میں 1139ارب کا اضافہ

 اسلام آباد:وزیر توانائی عمر ایوب کے گردشی قرضہ میں کمی کے تمام دعوے ہوا ہو گئے، تین ماہ میں ایک سو سولہ ارب روپے گردشی قرضہ بڑھ گیا۔

موجودہ حکومت کے دور میں گردشی قرضہ 1139ارب روپے بڑھ گیا ملک کا مجموعی گردشی قرضہ 2300ارب روپے ہوگیا۔


 سیکرٹری توانائی کے مطابق مالی سال 2019 کی پہلی ششماہی میں گردشی قرضہ میں 288 ارب کا اضافہ ہوا،مالی سال 2019 کی دوسری ششماہی میں گردشی قرضہ میں 198 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی میں 243 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

 سیکرٹری توانائی کے مطابق مالی سال 2020 کی دوسری ششماہی میں 294 ارب گردشی قرضہ بڑھا، چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق موجودہ حکومت نے 5 دفعہ بجلی قیمتوں میں اضافہ کیا، توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بے لگام ہوکر 2 ہزار تین سو ارب روپے تک پہنچ گیا،موجودہ دور حکومت میں گردشی قرضہ میں 1 ہزار 139 ارب روپے اضافہ ہوا