جوبائیڈن اگلے امریکی صدر، کئی سال سے درست پیشگوئی کرنے والے نے بتا دیا 

 1984ء سے اَب تک تمام اِنتخابات کی درست پیشگوئی کرنے والے معروف تاریخ دان اور پروفیسر ایلن لیکمین نے جوبائیڈن کے صدر بننے کی پیشگوئی کردی ہے۔


انہوں نے امریکی صدارت کے لئے جوبائیڈن کا نام حتمی بتا دیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کی پیشگوئی کی ہے۔

اس سے قبل سال 2016 کے الیکشن میں ایلن لیکمین نے ٹرمپ کی کامیابی کی پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن لیکمین نے وائٹ ہاؤس ماڈل کے لئے 13 اْصول بنائے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے وہ اَندازہ لگاتے ہیں اور پھر اِلیکشن کے نتائج کی پیشگوئی کرتے ہیں۔

یہ اْصول مختلف موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں جن میں حکومت کے خلاف سامنے آنے والے سکینڈلز، پارٹی کا اپنے نمائندوں پر کنٹرول، معیشت کی حالت، سماجی بے چینی، غیر ملکی فوجی کامیابیاں اور ناکامیوں سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایلن لیکمین نے اپنی پیشگوئی کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی دوبارہ کامیابی اِس چیز پر منحصر نہیں ہوتی کہ اْنہوں نے اِلیکشن مہم کتنی اچھی چلائی بلکہ گورننس اہمیت رکھتی ہے۔

ایلن لیکمین نے مزید بتایا کے پیشگوئی کے اْصولوں کے مطابق (keys) میں سے چھ جس اْمیدوار کے حق میں ہوں گے وہ اِلیکشن میں کامیابی حاصل کرے گا۔

جبکہ الیکشن مہم کے دوران کئے جانے والے تبصروں اور اِنتخابی مہم کو رائے دہندگان کی جانب سے مسترد کر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اَمریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مخالف اْمیدوار جوبائیڈن کو بس کل آنے والے نتائج کا اِنتظار ہے۔