ایشیائی ترقیاتی بینک اورپاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی اموراسلام آباد میں ہوئی۔
سیکرٹری وزارت اقتصادی امورنوراحمد کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا کے لیے امداد پرشکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔
کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کورونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔