جکارتہ:انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث مجموعی طور پر 161 ڈاکٹرہلاک ہوئے ہیں۔
یہ بات انڈونیشین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ڈی آئی)نے منگل کے روز بتائی۔
آئی ڈی آئی کی تخفیف ٹیم کے رہنما ادیب خمایدی نے کہا کہ سب سے زیادہ 33 اموات مشرقی جاوا سے سامنے آئی ہیں اس کے بعد جکارتہ میں 24، شمالی سماٹرا میں 23، مغربی جاوا میں 12 اور وسطی جاوا میں 10 اموات ہوئی ہیں۔