اسلام آباد:حکومت نے موسم سرما میں گیس قلت سے نمٹنے کیلئے دسمبر سے ایل این جی خریداری کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کمے مطابق دسمبر میں ایل این جی کے 6 کارگوز کی فراہمی کیلئے عالمی کمپنیوں نے مہنگی ترین بولیاں وصول ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق عالمی کمپنیوں کی طرف سے دسمبر کیلئے خام تیل کی قیمت کے 15.87فیصد سے 19.30 فیصد تک بولیاں دی گئیں۔
دسمبر کیلئے ایل این جی کے 6 کارگوز کیلئے بولیاں عالمی کمپنیوں گنور،سوکار،وائٹول اور ای این آئی سمیت چھ کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت بولیوں پر غور کے بعد دسمبر میں ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرے گی۔