ترکی زلزلہ، 4روز بعد ایک اور بچی کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا، ہلاکتیں 100سے متجاوز

انقرہ: ترکی کے شہر ازمبیر میں آنے والے خطرناک زلزلے میں جہاں کئی شہری زندگی کی بازی ہار گئے وہیں ایک اور ایسی خوش قسمت بچی بھی سامنے آئی جسے رضاکاروں نے چار روز بعد ملبے سے زندہ نکال لیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر ازمبیر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں عمارتیں زمیں بوس ہوئیں جس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔

 

ازمیبر کے علاقے کوسٹل سٹی میں امدادی کام کرنے والے رضاکاروں نے آواز کا تعین کر کے اُس جگہ کو ڈرل کیا جہاں پر ملبے میں چار سالہ بچی عائدہ گیزن زندہ سلامت موجود تھی۔ رضاکار نے بڑے پتھر اور مبلہ ہٹا کر اُس میں پھنسی ہوئی چار سالہ بچی زندہ سلامت باہر نکالا۔

 

چار  روز بعد بچی کو زندہ سلامت دیکھ نہ صرف  والدین خوشی سے رو پڑے بلکہ وہاں موجود ہر اک شخص اشکبار ہوگیا۔والد نے بچی کے باہر نکلتے ہی اُس کے چہرے پر پیار کرنا شروع کردیا تھا۔

 

ریسکیو رضاکاروں نے بچی کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ عائدہ کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ضرور ہوئی مگر اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ازمبیر کے علاقے میں ریسکیو کا کام کرنے والے رضاکار اب تک 107 بچیوں کو ملبے سے زندہ نکال چکے ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ اتوار کے روز ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہوئیں جبکہ سمندری پانی شہری علاقوں میں داخل ہوگیا تھا۔

 

ترکی کے زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی جبکہ جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 اور گہرائی 16.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی  تھی۔

 

خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے علاوہ یونان اور بلغاریہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ازمیر کے رہائشی زلزلہ آنے کے بعد خوف کے عالم میں کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔