ہفتہ وار مہنگائی کے  اعدادوشمار جاری،  مہنگائی میں 1۔38 فیصد کا اضافہ 

اسلام آ باد:وفاقی ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی کے تازہ ترین  اعدادوشمار جاری کردئیے، ایک ہفتہ کے دوران  مہنگائی میں 1.38 فیصد کا اضافہ ہوا اور  مہنگائی کی مجموعی  شرح 9.68 فیصد تک پہنچ گئی۔

 ایک ہفتے میں 17 اشیاء  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی اور 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 63 روپے کا اضافہ ہوا۔

پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو 4 روپے 15 پیسے مہنگی ہوئی، کیلے فی درجن 1 روپے 28 پیسے، انڈے فی درجن 1 روپے 4 پیسے مہنگے ہوئے، آلو فی کلو 1 روپے 81 اور گھریلو سلنڈر  13 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔

بدھ کو  وفاقی ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے،  ان اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.38 فیصد کا اضافہ ہوا،  مہنگائی کی شرح 9.68 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 17 اشیاء  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی اور 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا،۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 63 روپے کا اضافہ ہوا،پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو 4 روپے 15 پیسے مہنگی ہوئی، کیلے فی درجن 1 روپے 28 پیسے، انڈے فی درجن 1 روپے 4 پیسے مہنگے ہوئے، آلو فی کلو 1 روپے 81 اور گھریلو سلنڈر  13 روپے سے زائد مہنگا ہوا، گوشت، مٹن، دال ماش، لہسن اور خشک دودھ بھی مہنگا ہوا،مرغی، آٹا، دال مسور، دال مونگ اور زندہ مرغی سستی ہوئی۔