ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
جوبائیڈن نے ابتک کی گنتی میں 7کروڑ سے زائد ووٹ لے لئے ہیں۔یوں انہوں نے باراک اوبامہ کا 6کروڑ90لاکھ ووٹ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے 2008ء میں سب سے زیادہ پاپولر ووٹ لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جو جوبائیڈن نے توڑ دیا ہے۔
زیادہ پاپولر ووٹ لینے کے باوجود جیت کیلئے 270الیکٹورل ووٹ لینا لازمی ہونگے۔