کابل : کار بم دھماکہ، سابق نیوز اینکر سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سابق نیوز اینکر کی گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے اینکر سمیت گاڑی میں موجود 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یما سیاوش کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ابھی تک کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا جسے عین اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب وہاں سے سینٹرل بینک کی گاڑی گزر رہی تھی۔ کار میں سوار تینوں افراد بینک ملازمین تھے۔ اینکریما سیواش نے بھی حال ہی میں بینک میں ملازمت حاصل کی تھی۔ اس سے قبل وہ ملک کے سب سے بڑے نجی ٹی وی چینل طلوع نیوز کے نمایاں سیاسی اور کرنٹ افیئرز اینکر تھے۔