پولیو اور خسرے کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سرمایہ درکار ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پولیو اور خسرے کے خلاف جاری آپریشنز میں سستی پیدا ہوئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ان بیماریوں کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کو665ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک ہنگامی اپیل میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے خصوصاً غر یب ممالک میں پولیو اور خسرے کے خلاف جاری مہم متاثر ہوئی ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی اداروں کو پولیو کے انسداد کے لیے چار سو ملین اور خسرے کے انسداد کے لیے دو سو پچپن ملین ڈالر درکار ہیں۔