سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کپواڑہ میں ہی ایک حملے کے دوران 4 بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔