وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کاامکان

لاہور:وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کاامکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں قیمت 1800 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

 گزشتہ برس قیمت خرید 1400 روپے فی من تھی جبکہ چند رو ز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1650 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

سندھ نے چند روز قبل قیمت 2 ہزار روہے مقرر کردی ہے۔کسانوں اور سیاسی حلقوں کے احتجاج اور دباؤپر قیمت کومزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔