آنے والے دنوں میں حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو کی کمی کی خوشخبری کے برعکس چینی کے تھوک نرخ 98 روپے فی کلو سے بڑھ کر 99-100 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
میڈیا زرائع کے مطابق سرکاری اور نجی شعبے کی طرف سے بار بار درآمد کیے جانے کے باوجود ربیع الاول سے قبل ہی چینی کی تھوک قیمت 5 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر فی کلو 98روپے تک پہنچ گئی تھی۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے درآمد شدہ چینی کی آمد کے سبب آنے والے دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے تک کمی کا عندیا دیا تھا۔