اسلام آ باد: پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا ؤکی ویکسین کے لیے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔
نوشین حامد نے بتایا کہ بہت جلد پاکستان ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کے لیے پیسے ادا کردے گا۔
پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین میسر آئے گی، پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے جلسے فوری طورپر منسوخ کر دیے ہیں، صنعتوں اور ریسٹورنٹس میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔