ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 230 ہوگئی۔ جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔