کورونا دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں مزید 18اموات،2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ جاں بحق ہوئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 18 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 18اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 248 ہوگئی۔ جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 26 ہزار 674  مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔