غیر صحت مند طرز زندگی:شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر اوردل کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔ ماہرین صحت

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ غیر صحت مند طرز زندگی کے باعث شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر اوردل کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر صحت مند طرز زندگی اور زیادہ کھانے کی وجہ سے لوگ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں اور وزن بڑھنےکے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہائی بلڈ پریشر اوردل کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔

ماہرین صحت مشورہ دیتے ہیں کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پرکم از کم ایک گھنٹہ خودکودینے کی ضرورت ہے جس میں ہم اپنے جسم سے اضافی کیلوریز اور وزن گھٹانے کیلیے ورزش کر سکتے ہیں،

ماہرین کے مطابق بیماریوں سے خود کو بچانے، جسم سے اضافی کیلوریز اور وزن گھٹانے کیلئے  صبح کے اوقات میں چہل قدمی، جاگنگ اور  سائیکل چلانے سے زیادہ صحت بخش کوئی عمل نہیں ۔