پاکستان: کورونا کی دوسری لہر میں شدت، 24 گھنٹوں میں 36 اموات،مزید2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ

   ملک میں  کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات،جبکہ  2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید36اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔ جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 27 ہزار 542   مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔