فائزر اور بیون ٹیک نے کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست دے دی

واشنگٹن:امریکی دواساز کمپنی فائزر اور اس کی جرمن پارٹنر کمپنی بیون ٹیک نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی فروخت کی منظوری کے لیے امریکا کے خوراک اور ادویات کے نگران ادارے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایف ڈی اے  کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس کی ویکسین کمیٹی 10 دسمبر کو اس ویکسین کی ممکنہ ہنگامی منظوری پر غور کرے گی۔ 

ایف ڈی اے کے سربراہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری کے عمل میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم انہوں نے اس فیصلے کے حوالے سے حتمی مدت بتانے سے گریز کیا۔