پشاور؛طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھیمی آنچ پر پکا کھانا کھانے سے بھولنے کی بیماری الزائمر سے بچا جاسکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق تیز آنچ پر زیادہ دیر تک پکائے ہوئے کھانے میں گلوکوز اور پروٹینز پر مشتمل ایڈوانس گلائیکیشن اینڈ پروڈکٹس نامی پیچیدہ مرکب تشکیل پاتا ہے، جسے سائنسی زبان میں اے جی ای بھی کہا جاتا ہے،جس سے انسان یادداشت کھو بیٹھتا ہے۔
انسانی جسم میں اے جی ای کی زیادہ مقدار کئی مہلک بیماریوں کو جنم دیتی ہے، جس میں سے ایک الزائمر بھی ہے، اس بیماری میں مبتلا انسان کا دماغ براہِ راست اثرانداز ہوتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا انسان ابتداء میں معمولی معمولی باتیں اور حالیہ واقعات بھولتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ اپنی یادداشت ہی کھو بیٹھتا ہے۔