پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائر س کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کرلیا 

اسلام آباد:پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا،ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دیدی۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کردی۔

 سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

 کووریڈ پھیپھڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی کووریڈ سے پھیپھڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی۔

 میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے، کووریڈ ڈیوائس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی۔

 کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے، پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو فراہم کرے گا۔

 کووریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی کووریڈ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیار کردہ ہے کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پر تیاری بڑی کامیابی ہے۔