پشاور:سائنسدانوں نے گاجر اور مٹرسے فلوکی ادویات تیار کر لیں‘سائنس دانوں نے ایسی گاجر اور مٹر اگائے ہیں‘ جو فلو کی ادویہ کی جگہ استعمال کئے جا سکتے ہیں‘۔
ان گاجر اور مٹر میں انٹرفیرون نامی پروٹین پیدا کی جاتی ہے جس کے استعمال سے انسان کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔
ہر سال موسم سرما میں روس فلو کی وباء کی لپیٹ میں آ جاتا ہے‘ ماہرین طب کے نزدیک فلو کی وباء پھیلنے کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ اب قوت مدافعت کم ہو گئی ہے۔
رواں سال روس کے ایک تہائی باشندے فلو میں مبتلا ہو گئے‘ فلو کی وباء ملک کے انتیس صوبوں میں ریکارڈ کی گئی۔