پشاور: انار ایک موسمی پھل ہے‘ جو پاکستان میں بکثرت پایا جاتا ہے‘ روزانہ ایک انار آپ کو امراض قلب سے دور رکھتا ہے۔
انار کے استعمال سے انسانی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس سے صحت مند فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
انار میں بیش بہا ایسے قیمتی وٹامنز، منرلز اور دیگر اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم میں موجود بیماریوں کو روکنے اور ان کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کا سبب ہوتے ہیں۔
انسانی پیٹ میں پہنچنے والا انار کا ہر دانہ شفا بن جاتا ہے‘ خشک اور تازہ انار دونوں میں انسانی صحت کیلئے یکساں فوائد ہیں‘خشک انار دانے کے جوشاندے کو انجائنا کے درد، سینے میں گھٹن، تنگی، بوجھل پن سمیت کولیسٹرول کی زیادتی اورپیٹ کے متعدد امراض میں مفید قرار دیا گیا ہے۔