نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2 ہزار756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 34 اموات سامنے آگئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار329، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 508، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار599 اور بلوچستان میں 16 ہزار 810 ہوگئی ہے۔