گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ جب کہ 59 متاثرہ مریض جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 اموات سامنے آگئیں جب کہ 3 ہزار9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کےفعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار115 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار033 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار786، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 314 اوراسلام آباد میں 27 ہزار979 اوربلوچستان میں 16 ہزار891 ہے۔