کراچی:پاکستانی طالبعلم نے بنا درد والی سوئی بنانے پر گلوبل پیڈیاٹرک ریسرچ انویسٹی گیٹر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
نجی میڈیکل یونیورسٹی کے 21 سالہ طالبعلم میر ابراہیم ساجد کو یہ اعزاز سائنس کے عالمی جریدے نیچرکی جانب سے دیا گیا ہے۔
نیچر کیلئے اپنے ایک بلاگ میں میر ابراہیم نے اپنی اس ایجاد کے متعلق کہاکہ اس کے والد ایک ڈاکٹر ہیں اور اسی لئے اس کا بہت وقت اپنے والد کے ساتھ ہسپتالوں میں گزرا ہے۔
جہاں اس نے بچوں کو سوئی سے ڈرتے اور خوف کھاتے دیکھا جس پر اس نے ٹرائی پینوفوبیا (سوئی کا خوف) کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا۔
میر ابراہیم کی ایجاد نے تمام لیبارٹری ٹیسٹ پاس کرلئے ہیں اور اب اس کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج کا انتظار ہے۔