کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے شرح اموات 2.02فیصد جبکہ عالمی سطح پر2.33فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 71 فیصد مرد ہیں۔
جاں بحق افراد میں سے 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔
91فیصد افراد کا انتقال ہسپتالوں میں ہوا جن میں سے58 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے۔