علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات بیرون ملک اسملنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
مسافر کو حراست میں لے لیا گیا جس نے منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے دوحہ سے اٹلی کے شہر میلان جارہا تھا۔
اے ایس ایف نے اس کے بیگز کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو 9 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہو گئی جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف نےمزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔