کراچی: نیو کراچی دعا چوک کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دیگر بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
نیو کراچی کے علاقے دعا چوک کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ بحق جبکہ دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو باہر نکالا اورعباسی شہید ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس بھر گئی تھی، ناشتے کے لیے آگ لگائی تو دھماکا ہوگیا جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام زخمی جْھلسے ہوئے ہیں لہٰذا عباسی شہید ہسپتال میں مزید علاج ممکن نہیں، تمام زخمیوں کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔