حافظ آباد:حافظ آباد میں نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مہندی کی تقریب میں بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہوگئی ہے۔
ورثا کے مطابق مقتولہ ساجدہ کا قریبی رشتہ دار سے نکاح تھا۔ لیکن دلہن کا بھائی ملزم محمد علی بہنوں کی جائیداد ہتھیانے کے لیے ان کی شادی پر رضامند نہیں تھا۔
زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔