راولپنڈی: پیر ودھائی کے قریب رکشہ میں دھماکہ سے 4 افراد زخمی

راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے قریب  رکشہ میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچیں جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری مچ گئی۔

 مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ پیر ودھائی تھانے کے قریب رکشہ میں ہوا ہے اور بظاہر رکشہ کی ٹینکی یا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے تاہم پولیس ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔