خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کی روشنی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی واقعے کی اصل محرکات سامنے آجائیں گے۔۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تخت نصرتی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔