پشاورمیں قادر آباد روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نےدھماکے میں بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان لاہور سے پشاور بطور مہمان آئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور آگ کے باعث کمرے اور صحن میں رکھا سامان جل گیا جب کہ فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔