نوشہرہ کینٹ:نوشہرہ کے علاقے نظام پور دروازگئی کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 7افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس کو تیز رفتار ٹریلر نے کچل ڈالا۔ریسکیو 1122 کے مطابق اس افسوسناک واقع میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق فلائنگ کوچ میں 15 سے 18 مسافر سوار تھے۔جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا ہے۔زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے بعد قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین قاضی میڈیکل پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوشہرہ ٹریفک کے المناک حادثہ میں سات قیمتی جانوں کے ضیا ئع پر افسوس اور زنج و غم کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی انتظامیہ کو مریضوں کو ہر ممکن امداد اور تعاون کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین کے مطابق فلائنگ کوچ خیبرآباد سے نظام پور جاری رہی تھی کہ نظام پور دروازگئی کے قریب ٹریلر نمبر04695سے جاٹکرائی۔
پولیس کے مطابق حادثہ انتہائی تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔مقامی لوگوں نے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو تباہ شدہ فلائنگ کوچ سے نکالنے کی کوشش میں پولیس اور ریسکیو1122کا ساتھ دیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق فلائنگ کوچ میں 15 سے 18 افراد سوار تھے۔۔جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اے ایس ائی مراد اللہ انچارج پولیس چوکی صابرآباد کی مدعیت میں تھانہ نظام پور میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
قاضی حسین آحمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد جاں بحق افراد کی نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں پولیس کے مطابق دو جاں بحق اور ایک زخمی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔