قصور: پنجاب کے ضلع قصورمیں سنگدل باپ نے اپنے 5بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور 2بچوں کی لاشیں چکوکی کے قریب بی ایس لنک کینال سے نکال لی گئیں جبکہ دیگر 3بچوں کی تلاش کے لیے بی ایس لنک کینال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
جاں بحق بچوں میں ایک سال کا احمد اور 4سال کی فضا شامل ہے جبکہ 3سالہ نتاشہ، 5سالہ زین اور 7سال کی نادیہ کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ اٹاری ورک کا رہائشی ہے تاہم بچوں کو نہر میں پھینکے جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او قصور نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔