پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے 

 

  پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے پر امتحان میں نقل کرنے کا الزام ہے اور ان کیخلا ف یو ایف ایم کیس کردیا گیا ہے۔

 ایم پی اے لیاقت علی خان نے 14 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں بطور پرائیویٹ امیدوار بی اے کا امتحان دیا تھا۔

 مالاکنڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے لیاقت علی خان پر یو ایف ایم کیس کردیا ہے۔کنٹرولر امتحانات نے پاک اسٹڈی کا پرچہ فیل کرکے نتائج روک دئیے ہیں۔

 امتحانی بورڈ کی ڈسپلینری کمیٹی نے ایم پی اے کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ لیاقت علی لوئر دیر حلقہ 17 سے پی ٹی آئی  کے منتخب  رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

 رکن خیبرپختونخوا اسمبلی لیاقت علی نے غلطی تسلیم کرلی ہے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ طالب علم سے غلطی ہوتی ہے۔ بحیثیت طالب علم میرے ساتھ سلوک کررہے ہیں تو ٹھیک ہے۔