بھارت میں 17افراد کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

نئی دہلی:بھارت میں انسانیت بھی شرما گئی۔17 درندوں نے خاتون کو شوہر کی موجودگی میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا،واقعے نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں حیوانیت کی انتہا ہو گئی۔17 افراد نے 5 بچوں کی ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے شوہر کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ملزمان نے میاں بیوی کو یرغمال بنایا اور اجتماعی زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کے ہمراہ گاؤں کے بازرا سے گھر لوٹ رہے تھے جب نشے میں دھت 17 افراد نے انہیں پکڑ لیا۔

ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں فرار ہو گئے۔جب کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔

بعض بھارتی میڈیا چینلز کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد 17میں سے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک شخص کی شناخت کر سکتی ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اگر وہ واقعے میں ملوث پایا گیا تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ بھارت میں ہر16منٹ میں ایک خاتون ریپ کا شکار ہوتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی)کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد جاری کیے گئے سال 2019 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک سال میں بھارت میں خواتین پر تشدد اور ریپ کے واقعات میں تقریبا ً8 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ سال 2019 میں بھی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین پر تشدد اور ریپ کے سب سے زیادہ واقعات 12 ہزار 902 ریکارڈز کیے گئے۔تاہم حیران کن طور پر ریاست مہارا شٹر کا دارالحکومت اور فلمی گڑھ سمجھے جانے والا ممبئی خواتین کے استحصال، ریپ اور تشدد کے واقعات میں 6 ہزار 519 رجسٹرڈ کیسز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا

 ریپ کیسز میں نئی دہلی سب سے آگے ہیں، تاہم خواتین کے خلاف تشدد، استحصال اور بعض جرائم کے کچھ واقعات میں ممبئی سرفہرست ہے۔